مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ سوات میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے دس افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئےہیں۔ذرائع کے مطابق مالم جبہ سے مینگورہ جانے والی باراتیوں سے بھری گاڑی اسپنہ اوبھا کے مقام پر بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں دس افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور اٹھارہ زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سیدو شریف منتقل کیا گیا ہے جہاں پر پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقہ سوات میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے دس افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1204952
آپ کا تبصرہ